ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آسٹریلیا میں طیارہ گر کر تباہ، 3 افراد ہلاک

آسٹریلیا میں طیارہ گر کر تباہ، 3 افراد ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :آسٹریلیا کے نیو ساؤتھ ویلز میں شیل ہاربر ایئرپورٹ پر ایک لائٹ طیارہ اڑان بھرتے ہی حادثے کا شکار ہوگیا جس3 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ 

 میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارنے نے صبح تقریباً 10 بجے اڑان بھری۔ یہ پرائیویٹ طیارہ تھا جس کی منزل باتھرسٹ تھی۔ 

 اڑان کے صرف چند لمحے بعد، طیارہ تقریباً 30 میٹر کی بلندی پر پہنچ کر بائیں پر جھک گیا اور زمین سے ٹکرا گیا اور آگ لگ گئی۔

 اس حادثے میں تین افراد مارے گئے جن کی شناخت ابھی تک واضح نہیں ہوسکی ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق، ہلاک شدگان میں ایک جوڑا اور ایک 73 سالہ شہری شامل ہیں۔ دیگر رپورٹس کے مطابق ہلاک شدگان میں ایک بلڈر اینڈریو کونرز اور ان کی اہلیہ جولیئن شامل ہیں۔ 

حادثے کی وجہ کیا بنی، اس حوالے سے نیوز ساؤتھ ویلز پولیس اور آسریلوی ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بیورو نے تفتیش شروع کردی ہے۔ 

 ابتدائی تجزیے کے مطابق، طیارہ زمین سے بہت زیادہ اوپر نہیں گیا اور حادثے کا سبب کچھ تکنیکی خرابی یا کنٹرول کا مسئلہ ہو سکتا ہے۔