سٹی42: خیرپور ببرلوئی بائی پاس پر فرحان شاہ پٹرول پمپ کے قریب مسافر وین اور کار میں خوفناک تصادم کے نتیجہ میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ کئی افراد زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو سکھر اور خیرپور کےسول ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
اس حادثہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تاحال شناخت نہیں ہوپائی ہے۔
پولیس حکام نے بتایا ہے کہ مسافر وین سکھر سے خیرپور جا رہی تھی۔