شاہد سپرا:لیسکو نے سولر سسٹم کنکشنز پر نصب بائی ڈائریکشنل گرین میٹرز کو مرحلہ وار تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
کمپنی نے صارفین کو نوٹسز بھجوا دیے ہیں، جن کے مطابق یہ میٹرز جدید اے ایم آئی سمارٹ اور اے ایم آر میٹرز سے تبدیل کیے جائیں گے۔ نئے میٹرز کے ذریعے بلنگ سسٹم براہِ راست کنٹرول روم سے منسلک ہو جائے گا، جس سے میٹر ریڈنگ کے لیے تصاویر کی ضرورت ختم ہو جائے گی۔
ذرائع کے مطابق آن لائن بلنگ سسٹم کے نفاذ سے بجلی چوری اور اوور بلنگ کی شکایات میں نمایاں کمی آنے کی توقع ہے۔ واضح رہے کہ لیسکو میں گزشتہ سال ستمبر میں بائی ڈائریکشنل گرین میٹرز کی خریداری پر پابندی عائد کی گئی تھی۔