ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گڑھی شاہو پولیس کی کارروائی، ون ویلنگ کرنے والے دو نوجوان گرفتار

گڑھی شاہو پولیس کی کارروائی، ون ویلنگ کرنے والے دو نوجوان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ایس ایچ او گڑھی شاہو سہیل احمد کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے دو منچلے ون ویلرز کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان علی حسن اور زین کو علامہ اقبال روڈ سے گرفتار کیا گیا۔ایس پی سول لائنز نے بتایا کہ گرفتار نوجوان ون ویلنگ کی ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتے تھے۔

ویڈیوز سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد ملزمان کی گرفتاری فوری عمل میں لائی گئی۔
پولیس نے دونوں کے خلاف مقدمات درج کر کے انہیں انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا ہے۔