(ویب ڈیسک) بھارتی ٹینس سٹار اور شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے اپنےشوہر کا کالو کہا جس پر شعیب کی برداشت ختم ہوگئی اور رنگ گورا کرنے کی کریم اور کاسمیٹکس کا استعمال شروع کر دیا، جس سے چہرے کی رنگت کافی صاف ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور ان کی اہلیہ بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ ملک کے مابین کچھ دنوں سے تعلقات خراب ہونے کی خبریں گردش کررہی ہیں، سوشل میڈیا پر مختلف ویڈیوز کلپ بھی وائرل ہورہے ہیں جن میں شعیب اور ثانیہ کی ازدواجی زندگی کے سفر کی جھلکیاں دینے کو مل رہی ہیں، ایک اور پرانی ویڈیو سامنے آئی جس میں کپتان شعیب ملک نے اہم بات بتاتے کہا کہ ایک دن میچ کھیل کرآیا تو میری بیوی نے مجھے کالو کہا،یہ لفظ پہلی بار اپنی بیوی سے سن کر میں بہت حیران ہوا۔
شعیب ملک نے کہا کہ اس بات کا احساس مجھے تب ہوا جب میں آئینے کے سامنے کھڑا ہو کر اپنے آپ کو غور سے دیکھا رہا تھا، تب میں نے سوچا کہ میرا رنگ تو واقعی کالا ہو چکا ہے۔
شعیب ملک نے بیویوں کی پسند کے بارے میں اپنے خیالات بتاتے ہوئے کہا کہ اپنی گیارہ سالہ شادی شدہ زندگی میں ایک بات نوٹس کی ہے کہ کسی بھی بیوی کو اپنے شوہر میں دو چیزیں سب سے زیادہ پسند ہوتی ہیں, بیویاں ہر چیز پر سمجھوتہ کر سکتی ہیں لیکن ان دو چیزوں پر بلکل نہیں۔
ان دو چیزوں کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ایک شوہر کے بال ہونے چاہیےاور دوسرا اس کا رنگ صاف ہونا جاہیے، بیوی ان دونوں چیزوں پر کبھی بھی سمجھوتہ نہیں کرتی، بیوی کو اپنے شوہر میں یہ دونوں چیزیں بہت پسند ہیں۔
Video edited on Kapwing