ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس اہلکاروں اور شہدا کےخاندانوں کیلئے خوشخبری

پولیس اہلکاروں اور شہدا کےخاندانوں کیلئے خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) محکمہ پولیس کا احسن اقدام، شہدا کے خاندانوں ، زخمی اہلکاروں اور ریٹائرڈ ملازمین کی فلاح وبہبود کیلئے ویلفیئر برانچ قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشنر لاہور کیپٹن ریٹائر ڈمستنصر فیروز نے ایس پی ہیڈ کوارٹر سید کرار حسین کو پولیس لائنز میں ویلفیئر برانچ بنانے کا حکم دیدیا۔ مستنصر فیروز  کا کہنا ہے کہ لاہور پولیس کے تمام اہلکار برانچ سے استفادے کی سہولت حاصل کرسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کیلئے آسانیاں پیدا کرنا ترجیحات میں شامل ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer