ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاکھوں روپے مالیت کی منشیات کی سپلائی ناکام، ملزم گرفتار

لاکھوں روپے مالیت کی منشیات کی سپلائی ناکام، ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : ڈولفن سکواڈ نے راولپنڈی سے لاہور لاکھوں روپے مالیت کی منشیات کی سپلائی ناکام بنا دی۔

ترجمان ڈولفن کے مطابق ساندہ ڈولفن ٹیم نے سٹاپ اینڈ سرچ کے دوران مشکوک شخص کو رکنے کا اشارہ کیا، مشکوک شخص نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی، ڈولفن ٹیم نے تعاقب کے بعد بند روڈ سے ملزم کو گرفتار کر لیا، جس سے منشیات برآمد ہوئیں۔ 

ملزم کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی 2500 گرام چرس کے 3 پیکٹ برآمد ہوئے۔ ملزم نے منشیات کو لاہور کے مختلف علاقوں و تعلیمی اداروں میں سپلائی کرنا تھا۔گرفتار ملزم عثمان کو قانونی کارروائی کے لیے تھانہ ساندہ کے حوالے کردیا گیا ۔ 

ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کا کہنا ہے کہ ڈولفن سکواڈ منشیات فروشوں کے نیٹ ورک کو توڑنے میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں، گلی،محلوں، تعلیمی اداروں کے اردگرد منشیات فروشی کی روک تھام کیلئے انٹیلیجنس بیسڈ کارروائیاں کر رہے ہیں۔