سٹی42: ڈیفنس کے علاقے میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک اور شہری زخمی ہو گیا، زخمی ہونے والا نوجوان پیزا ڈلیوری بوائے ہے جس کی شناخت اویس کے نام سے ہوئی ہے۔
ترجمان پولیس کے مطابق اویس ڈیفنس سے عسکری 10 پیزا ڈلیوری کرنے کے لیے نکلا تھا کہ ایڈن سٹی کے قریب ڈاکوؤں نے اسے گن پوائنٹ پر روک لیا۔
پولیس کے مطابق اویس نے مزاحمت کی جس پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے اسے زخمی کر دیا۔ ڈاکو نقدی، موبائل فون اور پیزے لوٹ کر موقع سے فرار ہو گئے۔
زخمی نوجوان کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس نے ملزمان کی تلاش کے لیے علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کرنا شروع کر دی ہیں۔