شادی ہالز، تقریبات پر ایک بار پھر پابندی عائد

شادی ہالز، تقریبات پر ایک بار پھر پابندی عائد
کیپشن: marriage halls
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) شادی کی تقریبات میں ون ڈش کی پابندی عائد کرتے ہوئے شادی ہالز بند کرنے کا وقت  10 بجے مقرر کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں شادی ہالز اور تقریبات میں ون ڈش کی پابندی لاگو کردی گئی ، شادی ہالزایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ہمیں نوٹی فکیشن مل گیا ہے جبکہ شادی ہالز بند کرنے کا وقت بھی 10 بجے مقرر کیا گیا ہے۔

گزشتہ روز وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے شادیوں پر ون ڈش کی پابندی کے قانون پر سختی سےعملدرآمد کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ پنجاب کے ہر ضلع میں ون ڈش پابندی کے قانون پر عمل کرایا جائے،حمزہ شہباز نے خلاف ورزی پر قانون کےمطابق کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ون ڈش پر پابندی کے قانون کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے عام آدمی اور سفید پوش طبقے کو ریلیف ملے گا، ہماری حکومت عام آدمی کی حکومت ہے، ہروہ قدم اٹھائیں گےجس سے عام آدمی کی زندگی میں آسانی پیدا ہوں۔

انھوں نے ہدایت کی تھی کہ انتظامیہ ون ڈش پر پابندی یقینی بنانے کیلئے متحرک کردار ادا کرے، ون ڈش کی پابندی پرعملدرآمد کا روزانہ کی بنیاد پر خود جائزہ لوں گا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer