درنایاب:ناقص میٹریل اور بوسیدہ سسٹم کی مناسب دیکھ بھال نہ ہونا کےباعث گلشن راوی مین بلیوارڈ پر واسا کی چون انچ کی سیوریج لائن ایک مرتبہ پھر بیٹھ گئی۔
تفصیلات کےمطابق گلشن راوی میں بلیوارڈ اردو نگر ڈپو کے سامنے میں سیوریج لائن بیٹھ گئی ، گزشتہ رات سیور لائن بیٹھ جانے کے بعد واسا نے متاثرہ علاقے کو سیل کردیا ۔ واسا نے مین روڈ پر رکاوٹیں لگا کر سیوریج لائن کی مرمت کا کام شروع کردیا ہے ۔ اس سے قبل بھی مین بلیوارڈ گلشن راوی پر متعدد مرتبہ سیوریج لائن بیٹھ چکی ہے ۔
واسا آپریشنز اور ڈرینج ونگ کی ناقص پلاننگ اور بروقت مرمتی کام نہ ہونے کےباعث یہ واقعہ پیش آیا ہے، ڈی ایم ڈی آپریشنز واسا غفران احمد کا کہنا ہے کہ مرمتی کام شروع کردیا گیا ہے جلد سیوریج لائن بحال کردی جائے گی۔