سٹی 42: یوم شہادت حضرت علی علیہ السلام؛ڈی آئی جی فیصل کامران نے سکیورٹی کے بہترین انتظامات پر پولیس فورس کو شاباش دی ۔
فیصل کامران نے کہا سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور تمام افسران اور اہلکاروں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا،ایگزیکٹو و ٹریفک پولیس ،سی ٹی ڈی سمیت تمام یونٹس ستائش کے مستحق ہیں۔یوم شہادت حضرت علی ؑکے پرامن انعقاد میں ضلعی انتظامیہ نےبھرپورمعاونت فراہم کی۔
سیف سٹیز اتھارٹی، سکیورٹی اداروں اور میڈیا نے لاہور پولیس کو بھرپور معاونت کی ۔بھرپور تعاون پر تمام علمائے کرام کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں۔
Stay tuned with 24 News HD Android App