ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کاہنہ، اہلو روڈ قبرستان کے قریب 32 سالہ شخص قتل

کاہنہ، اہلو روڈ قبرستان کے قریب 32 سالہ شخص قتل
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری: کاہنہ کے علاقے اہلو روڈ قبرستان کے قریب ایک شخص کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا گیا۔ پولیس اور فرانزک ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

متوفی کی شناخت ریاض، 32 سالہ کے طور پر ہوئی ہے۔ واقعہ کے مقام سے قتل کرنے والا آلہ بھی برآمد کیا گیا۔

لاش کو ایدھی فاؤنڈیشن کے رضاکاروں نے ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دیا۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات جاری ہیں اور قتل کے محرکات جاننے کے لیے گواہوں سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔