ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رمضان کا چاند دیکھنے کے لئے پشاور میں اجلاس کا آغاز

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی42: پاکستان کی مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس نماز مغرب کے بعد عید گاہ میں شروع ہو گیا ہے۔کمیٹی رمضان المبارک 1445 ہجری کے چاند کا اعلان کرے گی۔ چاند کی عمر اس وقت تقریباً  29 گھنٹے ہے اور اس کے انسانی آنکھ سے دکھائی دینے کا قومی امکان ہے۔ 

 خیبرپختونخوا سے شہادت موصول ہونے کا انتظار کیا جائے گا ۔مولانا عبدالخیبر آزاد نیوز کانفرنس میں چاند کے حوالے سے اعلان کریں گے۔  پشاور میں آج  میں غروب آفتاب کا وقت 6:20منٹ ہے۔

چئیرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبد الخیر آزاد  اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔

 کمیٹی کے ارکان ڈاکٹر محمد حسین، اکبرسید مشاہد حسین،  ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور پاکستان مولانا محمد اشرف علی اور مفتی فیصل احمد ، مفتی محمد یوسف کشمیری،مولانا عبد الروف مدنی ، مفتی علی اصغر عطاری،مولانا اور محمد یسین ظفر ، مولانا علامہ پیر سید شاہد علی جیلانی ، مولانا حافظ عبدلغفور اور مفتی قاری مہراللہ اور  سپارکو کے  نمائندہ غلام مرتضیٰ  بھی  اجلاس میں شریک ہیں۔