گاڑیاں رجسٹرڈ کروانا اب نہایت آسان، بڑی سہولت متعارف

 گاڑیاں رجسٹرڈ کروانا اب نہایت آسان، بڑی سہولت متعارف
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: شہریوں کو گاڑیاں رجسٹرڈ  کروانے کےلئے دفاتر کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے۔

محکمہ ایکسائز نے گھرجاکرگاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی رجسٹریشن کیلئےموبائل سروس شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ایکسائز کے نمائندے خواہشمند شہریوں کی گاڑیاں انکے گھرجا کر رجسٹرڈ کریں گے۔
ڈی جی ایکسائز کے مطابق ایکسائزملازمین روزانہ کی بنیاد پرگھر کی دہلیزپرگاڑی رجسٹرڈ کریں گے جس کےلئے ٹیب خریدے جائیں گے۔شہریوں سے فی کلومیٹر کے حساب سے سروس چارجز وصول کیے جائیں گے۔ موبائل سروس سے گھربیٹھے رجسٹریشن کیساتھ ساتھ کرپشن کی شکایات کا ازالہ بھی ممکن ہوگا۔ڈی جی ایکسائزمحمد علی نے موبائل سسٹم کے آغاز کیلئے اشیا کی خریداری  کی سمری بھجوا دی ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر