(جمال الدین) علیمہ خان نے ایک بار پھر الزام لگایا ہے کہ اڈیالہ جیل میں پی ٹی آئی کے بانی کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے۔ انہوں نے ایک بار پھرالزام لگایا کہ مجھے خدشہ ہے کہ عمران خان کو زہر نہ دیا گیا ہو۔سارے بانی کے نام پر ووٹ لے کر آئے ہیں مگر کیا فائدہ ہوا،علیمہ خان
بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے میڈیا کے نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے ایک بار پھر یہ الزام لگایا کہ مجھے خدشہ ہے کہ عمران خان کو زہر نہ دیا گیا ہو۔علیمہ خان نے پی ٹی آئی کی قیادت کا نام لئے بغیر ان پر تنقید کی اور کہا کہ اگر بھائی کیلئے بات کرنا پی ٹی آئی میں مداخلت ہے تو ہم مداخلت کریں گے۔یہ سارے بانی کے نام پر ووٹ لے کر آئے ہیں مگر کیا فائدہ ہوا۔ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ جوائنٹ سیشن ہو گا پارلیمنٹ کا تو ہم باہر آکر بیٹھ جائیں گے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ اب شاید بہتری ہو۔
علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو قید تنہائی میں رکھا ہوا ہے۔ ایسی قید آج تک کسی سیاسی لیڈر نے نہیں کاٹی۔علیمہ خان نے الزام لگایا کہ مجھے خدشہ ہے کہ عمران خان کو زہر نہ دیا گیا ہو۔ایک سوال کے جواب میں علیمہ خان نے کہا کہ وزیراعظم سے کیا بات چیت ہو سکتی ہے۔ جو کہتے ہیں "پوچھ کر بتاتا ہوں".ہماری اور بانی کی کسی کے ساتھ ملاقات نہیں ہوئی۔انہوں نے مزید کہا کہ سہیل آفریدی کسی مشکل میں نہیں،25 کروڑ عوام اپنے حق کے لیے کھڑے ہوں گے تو سب ٹھیک ہو جائے گا.