سٹی 42: لاہور شہر میں آندھی ; گرمی کا زور ٹوٹ گیا ۔
نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس اور ارد گرد کے علاقوں میں شدید آندھی آگئی ۔ آندھی چلنے سے شہر میں گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔قذافی اسٹیڈیم ، نیشنل ہاکی اسٹیڈیم ، پنجاب اسٹیڈیم ، انٹر نیشنل سوئمنگ جمنیزیم کے علاقے آندھی کی لپیٹ میں ہیں ۔ آندھی کے ساتھ ساتھ آسمان پر گہرے بادل چھا گئے
ٹاؤن شپ و اطراف میں تیز آندھی آگئی ۔ کالے بادل آسمان پر چھا گئے۔
درجہ حرارت میں نمایاں کمی ہے ۔ تیز ہواؤں سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
شہر کا موجودہ درجہ حرارت 36ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ ہے ۔ شہر کا کم از کم درجہ حرارت 26 ڈگری تک جاری کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات نے شہر میں بارش کی پیش گوئی کی ہے ۔