ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوٹ لکھپت پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

کوٹ لکھپت پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک: لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق کوٹ لکھپت پولیس نے تہت روڈ کے قریب سنیپ چیکنگ کے دوران تین مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا، تاہم ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا، جسے بعد ازاں گرفتار کر لیا گیا۔ زخمی ملزم کی شناخت عدنان کے نام سے ہوئی ہے، جسے طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم سے ایک پستول اور چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی ہے۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق ملزمان نے چند روز قبل گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل چھیننے کی واردات کی تھی جبکہ تھانہ ہیئر کے علاقے میں شہری سے نقدی چھین کر فائرنگ کے دوران اسے زخمی بھی کیا گیا تھا۔

فرار ہونے والے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔