ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

باپ کے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بننے والا 3 سالہ بچہ ہسپتال میں فوت ہو گیا

Torture, violence against kids, child abuse, City42 , Victims of torture
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین: لاہور کے علاقہ سبزہ زار میں جنونی باپ کے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بننے والا تین سالہ بچہ  عریشمان زخموں کی تاب نہ لا سکا اور ہسپتال میں دم توڑ گیا۔
عریشمان اپنے باپ  خبیب الرحمان کے تشدد ک کا نشانہ بن کر شدید زخمی ہو گیا تھا اور پانچ روز سے  ہسپتال میں زیر علاج تھا۔

حبیب الرحمان نامی شقی القلب شخص نے اپنے تین سالہ بیٹے عریشمان کو ڈنڈوں سے شدید تشدد کا نشانہ بنایا تھا ۔
اس کیس کے سوشل میڈیا اور نیوز چینلز پر توجہ حاصل کرنے کے بعد پولیس نے کم سن بچے پر تشدد کرنے والے باپ کو گرفتار تو کر لیا لیکن اسے از خود ہی ذہنی مریض قرار دے دیا حالانکہ اب تک اس کا کوئی معقول طبی معائنہ نہیں کیا گیا۔