پائلٹ کی حاضر دماغی، نجی ائیر لائن کا مسافر  طیارہ بڑے حادثے سے بچ گیا

پائلٹ کی حاضر دماغی، نجی ائیر لائن کا مسافر  طیارہ بڑے حادثے سے بچ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)  پائلٹ کی حاضر دماغی کام کر گئی، کراچی سے پشاور جانیوالے نجی ائیر لائن کا مسافر  طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا۔

ذرائع کے مطابق ائیر بلیو کے طیارے پی اے 602 کی خراب موسم کی وجہ سے پرواز  ناہموار ہوگئی،  پائلٹ  حاضر دماغی اورمہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو گو راونڈ کرتے ہوئے بلندی پر لے گیا۔

پائلٹ نے پشاور ائیرپورٹ کے قریب ایئر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ  کیا اور فوری لینڈنگ کی اجازت طلب کی جس کے بعد پائلٹ نے طیارے کو باحفاظت پشاور ایئرپورٹ پر اتار لیا ۔ 

طیارے کے اندر کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہےکہ پرواز ناہموار ہونے کی وجہ سے طیارے میں موجود مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا، مسافر استغفار ،کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔ ویڈیو میں بچوں  کے رونے کی آوازیں بھی سنائی دے رہی ہیں۔