حمزہ شہباز نےاشیائے ضروریات کی قیمتوں میں کمی کیلئے جامع پلان طلب کر لیا

حمزہ شہباز نےاشیائے ضروریات کی قیمتوں میں کمی کیلئے جامع پلان طلب کر لیا
کیپشن: Hamza Shahbaz
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے عام آدمی کے لئے اشیائے ضروریات کی قیمتوں میں کمی اور استحکام کے لئے جامع پلان طلب کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبے پبھر میں سستے آٹے کی فراہمی کے بعد وزیراعلیٰ حمزہ شہباز شریف نے عام آدمی پر مہنگائی کا بوجھ مزید کم کرنے کے لئے حکمت عملی طلب کی ہے۔

انہوں نے ہدایت جاری کی ہے کہ ڈپٹی کمشنرز اور اسٹنٹ کمشنرز اپنے علاقوں میں پرائس کنٹرول کے لئے مسلسل فیلڈ وزٹ جاری رکھیں اور تمام فیلڈ وزٹ کی تصاویر اور وڈیوز وقت و تاریخ کے ساتھ ڈیش بورڈ پر اپ لوڈ کی جائیں۔۔

اس حوالے سے حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ ایسا میکنزم تشکیل دیا جائے، جس سے عام آدمی کو ضروری کچن آئٹمز مناسب نرخوں پر تسلسل کے ساتھ مل سکیں۔

انہوں نے کہا کہ میری کاوشوں کا محور عام آدمی کو ریلیف مہیا کرنا ہے جس کے لئے سرکاری مشینری کو مزید فعال ہونا پڑے گا۔