ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شوگر سکینڈل، تحقیقات ایف بی آر کے حوالے

شوگر سکینڈل، تحقیقات ایف بی آر کے حوالے
کیپشن: JKT suger mills
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: جہانگیر ترین اور شہباز شریف کیخلاف  شوگر سکینڈل کے حوالے سے تحقیقات ایف بی آر کے حوالے کرنے کا فیصلہ، ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ سٹہ مافیا نے سو ارب روپے چینی کی قیمتیں بڑھا کر کمائے گئےاور ٹیکس چوری کیا جس کی تحقیقات ایف بی آر کرے گا ۔

 ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین ،شہباز شریف سمیت دیگر شوگر مل مالکان کے خلاف کارروائی ایف بی آر کرے گا۔ ایف آئی اے نے اس حوالے سے تفصیلی رپورٹ مکمل کر لی، رپورٹ کے مطابق شوگر مل مالکان سٹہ بازی میں ملوث ہیں، 100 ارب روپے سے زائد کی رقم چینی کی سٹہ بازی کے ذریعے کمائی گئی ۔  جہانگیر ترین، حمزہ شہباز شہباز شریف، خسرو بختیار سمیت دیگر شوگر مل مالکان کے کیش بوائے ایک ہی نکلے۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ تمام ریکارڈ اور تحقیقاتی رپورٹ ڈی جی ایف آئی اے سمیت شہزاد اکبر کو بھی فراہم کر دی گئی ہے،چینی کی سٹہ بازی سے اربوں روپے کا ٹیکس بھی چوری کیا گیا ، ایف آئی اے ٹیکس ریکوری نہیں کر سکتی ،یہ کام ایف بی آر کا ہے جس کو کیس اب بھجوایا جائے گا۔