ارمینہ خان مردانہ روپ میں. تصویر وائرل

Armeena Khan
کیپشن: Armeena Khan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پاکستان کی  معروف اداکارہ ارمینہ خان نے سوشل میڈیا پر مداح کی جانب سے بھیجی گئی اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جسے انٹرنیٹ صارفین دیکھ کر خوب حیرانی کا شکار ہیں۔

 تفصیلات کےمطابق  پاکستان کی  معروف اداکارہ  ارمینہ خان نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں اُنہیں مردانہ اور زنانہ دونوں روپ میں دیکھا جا سکتا ہے۔ ارمینہ خان نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’اُن کے ایک مداح نے اُنہیں مرد بنا دیا ہے، اُن کے خیال میں وہ مرد بن کر کافی  خوبصورت لگ رہی ہیں۔‘

ارمینہ خان کا اپنی اس انسٹاپوسٹ کے کیپشن میں بتانا تھا کہ اُن کے ایک مداح نے یہ تصویر ایڈٹ کر کے انہیں فیس بُک پر بھیجی ہے۔


انہوں نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں اپنی  خواتین مداحوں سے بھی سوال کیا ہے کہ آپ سب بتائیں کہ وہ مرد بن کر کیسی لگ رہی ہیں؟