ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور پنشن بڑھانے کا فیصلہ

Salary and Pension Increase
کیپشن: Salary and Pension
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کاخصوصی اجلاس، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 10 فیصد اضافے کی منظوری دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ کاخصوصی اجلاس ہوا، اجلاس میں بجٹ پیپرز اور فنانس بل 2021 پیش کیا گیا۔ وفاقی کابینہ نے فنانس بل2021 کی اہم ترمیم کے ساتھ منظوری اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں،پنشن میں 10فیصداضافے کی منظوری دے دی ہے۔ 

دوسری جانب پنجاب کا بجٹ نئی عمارت میں پیش کرنے کے لئےتیاریاں جاری ہیں۔ عمارت کے اردگرد تعمیراتی ملبہ اٹھا لیا گیا ہے، نئی عمارت کے  کیفے ٹیریا کی صفائی مکمل کر لی گئی ہے۔ عمارت سے ملحقہ سبزہ زار میں خوبصورت برقی قمقمے بھی نصب کیے گئے ہیں جبکہ خوبصورت پھولوں سے سجا وٹ کی گئی ہے۔ ایوان کے اندر آڈیو ویڈیو کی فائنل چیکنگ بھی کی جارہی ہے، نئی عمارت میں 14 جون کو بجٹ اجلاس ہوگا۔سپیکر چوہدری پرویز الٰہی اجلاس کی صدارت کریں گے۔