ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لالی وڈ کی نامور اداکارہ دردانہ رحمان کے نام پر اقبال ٹاون میں سڑک منسوب کردی گئی

لالی وڈ کی نامور اداکارہ دردانہ رحمان کے نام پر اقبال ٹاون میں سڑک منسوب کردی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زین مدنی : لالی وڈ کی نامور اداکارہ دردانہ رحمان کے نام پر اقبال ٹاون میں سڑک منسوب کردی گئی 

دردانہ رحمان سٹریٹ مسلم بلاک میں کی گئی جہاں ان کی رہائشگاہ بھی ہے ۔ دردانہ رحمان سٹریٹ کا افتتاح ممبر صوبائی اسمبلی خالد کھوکھر نے کیا ۔مہر راشد،محمد رمضان،رانا رافع سمیت دیگر مسلم لیگی کارکنان نے بھی شرکت کی ۔
دردانہ رحمان سٹریٹ کی افتتاحی تقریب میں ہدایتکارہ سنگیتا ،مدیحہ شاہ ،ہدایتکار شاہد رانا شریک ہوئے ۔اداکارہ رمل علی،عائشہ جاوید ،جاوید صدیق ،جاوید رضا،طارق مہندرو،امروزیہ بھی تقریب میں شریک ہوئیں ۔
دردانہ رحمان نے کہا میرے لئے یہ بڑے فخر کی بات ہے کہ میرے نام سے کسی سڑک کو منسوب کیاگیا۔پنتالیس سال سے اقبال ٹاؤن میں اسی گھر میں مقیم ہوں اور یہاں پر شام قلندر، مجلس اور دیگر تقریبات منعقد کراتی ہوں ۔ آج مجھے اس کا صلہ ملا ہے