سٹی 42: سرگودھا میں 6 سال کی مغویہ بچی سے زیادتی؛ ملزم گرفتار ہوگیا ۔
ترجمان پولیس کے مطابق ملزم بچی کو قتل کر کے لاش ٹھکانے لگانا چاہتا تھا لیکن اس کی جان بچا لی گئی ۔ ملزم نے انکشاف کیا کہ بچی کو دوسرےشہرلے جانے کے لیے بس سٹاپ پر کھڑا تھا۔دوسرے شہر لے جا کر اسے قتل کرنے کا منصوبہ تھا ۔بچی کو چند گھنٹوں میں بازیاب کر کے ملزم تصور کو گرفتار کرلیا گیا ۔
ملزم کو موبائل لوکیشن اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار گیا۔میڈیکل رپورٹ میں 6 سالہ بچی سے زیادتی کی تصدیق،مقدمہ درج کرلیا ۔
ملزم تصور بچی کا قریبی رشتہ دار ہے۔تفتیش میرٹ اور حقائق کی روشنی میں جلد یکسو کر کے ملزم کو سخت سزا دلوائی جائے گی۔