ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نشتر کالونی، میڈیکل کی طالبہ سےگن پوائنٹ پر زیادتی   

نشتر کالونی، میڈیکل کی طالبہ سےگن پوائنٹ پر زیادتی   
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چوہدری)نشتر کالونی میں میڈیکل کی طالبہ کو گن پوائنٹ پر زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔لڑکی کو ایک مکان میں  زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

ایس پی  ماڈل ٹاؤن کے مطابق ملزم نے متاثرہ لڑکی کو وزیراعظم قرضہ سکیم سے قرضہ دلوانے کے بہانے بلوایا اور  نشتر کالونی کے ایک مکان میں گن پوائنٹ پر لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا،متاثرہ لڑکی کی نشاندہی پر ملزم حبیب اللہ کو گرفتار کر لیا گیا۔

 ایس پی ذوہیب نصر اللہ کے مطابق میڈیکل رپورٹ میں متاثرہ لڑکی سے زیادتی ثابت ہو گئی تھی، ملزم کو انچارج جینڈر سیل ماڈل ٹاؤن صدف رشید نے ٹیم کے ہمراہ گرفتار کیا۔

 واضح رہے کہ چند روز قبل بھی کوٹ عبدالمالک میں منہ بولے چچا نے ساتھیوں سمیت لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔