ویب ڈیسک: وزیراعظم شہبازشریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد سلنڈر دھماکے میں اموات پر اظہار افسوس، زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔
وزیرِ اعظم نے سیکریٹری داخلہ کو واقعے کی مکمل تحقیقات کی ہدایت کردی، وزیراعظم نے وزیرِ صحت، سیکریٹری صحت اور پمز انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی، وزیر داخلہ محسن نقوی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا،علاج معالجے کی بہترین سہولتوں کی ہدایت کی۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا اسلام آباد میں سیلنڈر حادثے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس، زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
وزیرِ اعظم نے مرحومین کی مغفرت کی دعا، ان کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا۔
وزیرِ اعظم نے اسلام آباد انتظامیہ کو سیلنڈرز کے استعمال میں حفاظتی تدابیر کے حوالے سے شہریوں کو آگاہی فراہم کرنے کی ہدایت کی۔