ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان : 20 سے زائد اقدام قتل میں ملوث ملزم زخمی حالت میں گرفتار

 ملتان : 20 سے زائد اقدام قتل میں ملوث ملزم زخمی حالت میں گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

احمر خان بابر: ملتان میں تھانہ مظفرآباد کے علاقے مبینہ پولیس مقابلہ،  20 سے زائد اقدام قتل ، ڈکیتی ، چوری اور دیگر جرائم میں ملوث ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ۔

 پولیس حکام کے مطابق دوران ناکہ بندی ملزمان کو روکنے کی کوشش کی نہ رکنے پر فائرنگ کردی، ملزم اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ہوا۔

گرفتار ملزم کی شناخت محمد بلال کے نام سے ہوئی، گرفتار ملزم سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا ، گرفتار ملزم شہر کے مختلف تھانوں کی حدود میں وارداتوں میں ملوث تھا، گرفتار ملزم کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی ہے ۔