پنجاب اسمبلی، سپیکر نے اجلاس کے وقت میں ایک گھنٹے کا اضافہ کردیا  

Pervaiz Elahi
کیپشن: Pervaiz Elahi
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے اجلاس کے وقت میں ایک گھنٹے کا اضافہ کردیا،وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی ایوان میں موجود نہیں ہیں ۔ 

تفصیلات کے مطابق سپیکر سبطین خان کی زیرصدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس جاری ہے،پی ٹی آئی کا دعویٰ ہے کہ ان کے 185 ارکان اسمبلی ایوان میں موجود ہیں جبکہ دو ارکان اسمبلی راستے میں ہیں وہ جلد پہنچ جائیں گے۔

قبل ازیں سپیکر سبطین خان نے اجلاس کے دوران کہا تھاکہ حکومتی ارکان اکثریت میں ہیںاور کورم پورا ہے، اپوزیشن نے کورم پورا نہ ہونے پر گنتی نامنظور کے نعرے لگانے شروع کردیئے۔

 سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہاکہ ہم دوبارہ سے کرا دیتے ہیں ،تمام ممبران اپنی اپنی نشستوںپر بیٹھیں ،جب تک تمام ممبران نشستوں پر نہیں جاتے ہم سرکاری کارروائی شروع کرتے ہیں ۔

قبل ازیں تحریک انصاف نے دعویٰ کیا تھا کہ اعتماد کے ووٹ کیلئے مطلوبہ نمبرز پورے کرلئے، پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ الحمدللہ ،پنجاب اسمبلی میں 187 کا نمبر مکمل، ان کاکہناتھا کہ 185 ارکان اسمبلی میں موجود ہیں،رکن پنجاب اسمبلی حافظ عمار چکوال سے اور ایک ممبر بہاولپور سے آ رہے ہیں۔

پرویز الٰہی کو اعتماد کے ووٹ کیلئے186ارکان کی حمایت درکارہے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب خود ایوان میں موجود نہیں۔

یاد رہے کہ گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے چودھری پرویز الٰہی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا کہاگیاتھا، گورنر پنجاب کی جانب سے موقف اختیار کیاگیا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب ارکان اسمبلی کا اعتماد کھو چکے ہیں۔