گولڈن گلوب ایوارڈز : بہترین فلم کا ایوارڈ ’ دی فیبل مینز ‘ کے نام

گولڈن گلوب ایوارڈز : بہترین فلم کا ایوارڈ ’ دی فیبل مینز ‘ کے نام
کیپشن: golden globe awards 2023
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:لاس اینجلس میں 80 ویں گولڈن گلوب ایوارڈ کی تقریب کے دوران بہترین ڈرامہ اداکار کا ایوارڈ  آسٹن بٹلر  نے اپنے نام کرلیا۔

امریکی شہر لاس اینجلس میں گولڈن گلوب ایوارڈ کی 80 ویں  تقریب کا انعقاد ہوا جس میں 2022 کے دوران ا مریکی فلم اور ٹیلی ویژن پر بہترین کارکردگی پیش کرنے والے فن کاروں کو ایوارڈ دیے گئے۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2023-01-11/news-1673419814-7131.jpg

خبر ایجنسی کے مطابق " دی فیبل مینز" بہترین فلم قرار پائی جبکہ  ٹی وی کی کیٹیگری میں بہترین ڈراما سیریز ہاؤس آف دا ڈریگن قرار پائی۔ ایوارڈ کی تقریب میں آسٹن بٹلر نے بہترین ڈرامہ ایکٹر کا گولڈن گلوب ایوارڈ حاصل کر لیا  جب کہ کیٹ بلینشیٹ بہترین ڈرامہ ایکٹریس کا ایوارڈ اپنے نام کرنے میں کامیاب رہیں , انہیں ڈرامہ تار پر ایوارڈ سے نوازا گیا۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2023-01-11/news-1673419824-8783.jpg

اسٹیون اسپیئلبرگ نے بہترین ہدایتکار کا گولڈن گلوب ایوارڈ جیت لیا، انہیں یہ ایوارڈ فلم دی فیبل مینز کی ہدایتکاری پردیا گیا۔