(سٹی42)محکمہ سکولز ایجوکیشن نے طلباء سے متعلق ایک اور اہم فیصلہ کیا،حکمہ سکولز ایجوکیشن نے ہنگامی بنیادوں پر کووڈ ویکسینیشن کرانے والے طلباء کا ڈیٹا طلب کر لیا۔
لاہور کے 8 لاکھ 40 ہزار طلباء میں سے کتنے طلباء نے کووڈ ویکسی نیشن کرائی؟ محکمہ سکولز ایجوکیشن نے ہنگامی بنیادوں پر کووڈ ویکسینیشن کرانے والے طلباء کا ڈیٹا طلب کر لیا۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو کل تک ویکسین شدہ طلباء کا ریکارڈ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی۔
لاہور کے سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم 3 لاکھ 24 ہزار طلباء میں سے کتنے طلباء نے ویکسی نیشن کرائی؟ لاہور کے پرائیویٹ سکولوں میں زیر تعلیم 5 لاکھ 16 ہزار طلباء کی کووڈ ویکسی نیشن کا ریکارڈ طلب کیا گیا۔
پنجاب بھر کے سکولوں میں زیر تعلیم 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کا ریکارڈ طلب کیا گیا ہے۔محکمہ سکولز ایجوکیشن نے 100 فیصد طلباء کو کووڈ ویکسی نیشن کرانے کی ہدایت کی تھی۔ محکمہ سکولز نے ویکسی نیشن نہ کرانے والے طلباء کے سکول حاضر ہونے پر پاپندی بھی عائد کی تھی۔
دوسری جانب محکمہ صحت کے مطابق شہر میں اومی کرون کہ مزید 21 کیسز سامنے آ نے پر اومی کرون ویرینٹ سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 327ہوگئی ہے۔ ادھرکرونا کیسز میں بھی بدستور اضافہ جاری ہے،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں مزید کورونا کے 332 کیسز رپورٹ ہوئے ۔ کورونا کی مثبت شرح 3.9 ریکارڈ کی گئی۔