سٹی 42 : شہر میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں میں مختلف علاقوں سے 249حادثات رپورٹ ہوئے، ان حادثات کی زد میں آ کر 2 افراد جاں بحق جبکہ 305 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 118شدید زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ اس کے علاوہ 187معمولی زخمیوں کو موقع پرطبی امدادفراہم کی گئی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثات ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ۔