محسن نقوی کی ہدایت پر مزار بی بی پاکدامن پر زائرین کیلئے نیا راستہ بنے گا

محسن نقوی کی ہدایت پر مزار بی بی پاکدامن پر زائرین کیلئے نیا راستہ بنے گا
کیپشن: Mohsin raza Naqvi, File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (علی رامے)نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی  کی ہدایت پر  مزار بی بی پاکدامن پرزائرین کی سہولت کیلئے نیا راستہ بنا نے کا حکم دے دیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق ویراعلی محسن نقوی کے رات گئے مختلف پراجیکٹس کے دورے جاری ہیں، انہوں نے  ایمپرس روڈ سے سڑک کی تعمیر کے پراجیکٹ پر پیشرفت کا جائزہ لیا اور منصوبے کو جلد مکمل کرنے  کا حکم دے دیا ۔

 وزیراعلی محسن نقوی نے نئی سڑک کی تعمیر کے ساتھ گاڑیوں کی پارکنگ کیلئے مخصوص جگہ ،راستےمیں حائل عمارتوں کےسٹرکچرکوہٹانےکےکام کا بھی معائنہ کیا۔وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی  نےباقی ماندہ سٹرکچرکوجلدازجلدہٹانےکاحکم دیا۔
 محسن نقوی نے ہدایت کی کہ سٹرکچرہٹانےکیساتھ سڑک کی تعمیرکےکام کوتیزی سےآگےبڑھایاجائے۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ زائرین کی آسانی کیلئےگاڑیوں کی پارکنگ کیلئےزیادہ گنجائش رکھی جارہی ہے۔
 اس موقع پر سیکرٹری تعمیرات ومواصلات نے منصوبےپرہونیوالی پیشرفت بارےبریفنگ بھی دی۔