نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی کورین سفیر سے ملاقات

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے کورین سفیر کی ملاقات ہوئی ہے جس میں تجارت، سیاحت، ثقافت اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے وزیراعلیٰ آفس میں کوریا کے سفیر مسٹر سوہ سنگپیو نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی امور، تجارتی تعلقات میں اضافے، سیاحت، ثقافت اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نےکہا  کہ پاکستان اور کوریا کے درمیان بہترین دوستانہ اور معاشی روابط ہیں، دوطرفہ وفود کے تبادلوں سے باہمی تعلقات کو فروغ دیا جا سکتا ہے، ٹیکسلا اور ہڑپہ جیسے مقامات کوریا کے ٹورسٹ کو اپنی طرف متوجہ کرسکتے ہیں۔پنجاب میں ٹورازم کو فروغ دینے کیلئے کوریا کے تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔

کورین سفیر نےکہا پاکستان ایک مہمان نواز ملک ہے،  پاکستان کے ساتھ تعلقات کومزید فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔اس موقع پر صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عامر میر بھی موجود تھے۔