ایپل نے خاموشی سے آئی فون میں بڑا فیچر متعارف کرادیا

ایپل نے خاموشی سے آئی فون میں بڑا فیچر متعارف کرادیا
کیپشن: Apple Pay Services
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : اب آپ کا آئی فون ہی آپ کا کریڈٹ کارڈ ہوگا۔ ایپل نے تھرڈ پارٹی پے منٹ سروس ایپل پے کے ذریعے فوری ادائیگی کی سہولت متعارف کرادی۔
ایپل کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ '' ایپل پے''سے لاکھوں چھوٹے بزنس مین اور تاجر حضرات فائدہ اٹھاسکیں گے۔رقم کی وصولی یا ترسیل کے لیے اب نہ لمبا چوڑا بینک اکاؤنٹ نمبر دینا پڑے گا اور نہ ہی بینک اور برانچ کی تفصیلات بلکہ موبائل ایپ یا انٹرنیٹ بینکنگ کے ذریعے کسی کے آئی فون پر ہی رقم بھیج دیں تو وہ اس کے منسلک اکاؤنٹ میں ٹرانسفر ہو جائے گی۔
ایپل نے تھرڈ پانی ادائیگی کے لئے بنکنگ  چینل'' اسٹرائپ'' کمپنی سے معاہدہ کیا ہے ۔اس معاہدے کے بعد '' اسٹرائپ'' کمپنی شائد دنیا کی سب سے آن لائن ادائیگیوں کی کمپنی بن کر سامنے آئے گی۔ یادرہے 2020 میں اسٹرائپ کمپنی نے 350 ارب ڈالر کی ادائیگیاں کی تھی یادرہے اسٹرائپ کے گاہکوں میں چھوٹے دکانداروں تاجروں سے لے کر سلیکون ویلی میں کام کرنے والی اربوں ڈالر بجٹ کمپنیاں  بھی شامل ہیں اور اب اس کے کاروبار کا سالا نہ حجم 1.7 کھرب ڈالر کے قریب ہے ۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر