’جب کوئی بات بگڑجائے، تم دینا ساتھ میرا‘ عامر لیاقت کی دلہن کو گانا سناتے ویڈیو وائرل

Amir Liaqat Singing song for his wife
کیپشن: Amir Liaqat Singing
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ارسلان شیخ: ڈاکٹرعامرلیاقت ٹک ٹاک سٹاردانیہ شاہ کو لودھراں سے بیاہ کرکراچی لے گئے ہیں۔ گزشتہ روز عامر لیاقت نے سیدہ دانیہ شاہ سے نکاح کی تصدیق کی تھی۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو خوب وائرل ہورہی ہے جس میں عامر لیاقت اپنی تیسری بیوی دانیہ کے ساتھ بیٹھے دکھائی دے رہے ہیں۔ عامر لیاقت نے دانیہ کے کندھے پر ہاتھ رکھا ہوا ہے اور بھارتی فلم کا گانا ’جب کوئی بات بگڑجائے، تم دینا ساتھ میرا او ہمنواہ‘ بھی گنگنا رہے ہیں۔ اس دوران وہ اپنی نئی نویلی بیگم کا ہاتھ پکڑلیتے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دانیہ شاہ کے فیملی کے دیگر افراد پیچھے بیٹھے تالیاں بجارہے ہیں۔

وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ٹرولنگ کی جارہی ہے۔ایک صارف نے لکھا کہ بچاری لڑکی کو زبردستی بٹھایا ہوا ہے۔ دوسرے نے کہا کہ پتہ چل گیا ہے کہ لڑکی کسی غریب خاندان کی ہے اور عامر لیاقت نے پیسے کے زور پر شادی کی ہے۔