امریکا سے پاکستانیوں کیلئے خوشخبری، اب انٹرویو کی ضرورت نہیں

American VISA interview
کیپشن: American VISA
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستانیوں کے لئے خوشخبری، اب امریکا کے ویزے کے لئے انٹرویو کی ضرورت نہیں۔
امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ 60 سال اور اس سے زیادہ عمر کے پاکستانی شہریوں کو بی ون اور بی ٹوویزہ کے لئے انٹرویو سے مستثنا قراردے دیا گیاہے۔ اب انہیں ویزے کے حصول کے لئے انٹرویو نہیں دینا ہوگا اسی طرح جن معمر پاکستانیوں کے بی ون یا بی ٹو ویزہ کی مدت گذرچکی ہے انہیں اپنے ویزہ کے تجدید کے لئے بھی انٹرویو دینے کی ضرورت نہیں۔ تاہم 60 سال یا 60 سال سے زیادہ عمر کے ان پاکستانیوں جنہیں پہلی دفعہ امریکا کا نان امیگرنٹ ویزا درکار ہے وہ انٹرویو سے مستثنا نہیں ہوں گے۔

قبل ازیں سعودی عرب میں  امریکی سفارتخانے کے ترجمان مائیکل گارسیا کا کہنا تھا کہ ’ سعودی عرب میں بھی ویزا انٹرویو سے استثنی کا پروگرام متعارف کرایا گیا ہے جو سعودی شہری سیاحتی ویزے ( B1- B2) کی تجدید کے خواہشمند ہیں اور اس کا ویزا ختم ہوئے بارہ ماہ نہ گزرے ہوں، انہیں انٹرویو کے لیے سفارتخانے یا قونصل خانہ آنے کی کوئی ضرورت نہیں‘۔