لاہور میں شوٹرز دندنانے لگے، انسانی جان کی قیمت چند لاکھ روپے

shooters
کیپشن: shooters
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کوئنز روڈ(عرفان ملک) شہر میں اجرتی قاتل سرگرم، انسانی جان کی قیمت چند لاکھ روپے رہ گئی، کراچی کے بعد لاہور میں بھی پیشہ ور قاتل دندنانے لگے۔

حالیہ دنوں میں کئی وارداتوں کے دوران اجرتی قاتلوں کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے، لیگی ایم پی اے بلال یاسین پر قاتلانہ حملہ ہو یا اسسٹنٹ ایڈووکیٹ خاتون اور صحافی حسنین شاہ کا قتل، تینوں واقعات میں شوٹرز کو استعمال کیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق شاہدرہ، شادباغ اور سٹی ڈویژن کے علاقے شوٹرز کی آماجگاہ ہیں، ان میں 80 فیصد ریکارڈ یافتہ ہیں، زیادہ تر گینگز کی کڑیاں بیرون ممالک میں بیٹھے سرپرستوں سے ملتی ہیں، ان کی گرفتاری کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں، ایس ایس پی انویسٹی گیشن کے مطابق 100 سے زائد کی نشاندہی کرلی جلد پکڑ لیں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer