سٹی 42: حکومت نے ٹیکس قوانین میں ترمیم کا آرڈنینس لانے کا ڈرافٹ تیارکرلیا، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے منافع پر مختلف ٹیکس چھوٹ اور مراعات دینے کی تجویز دی گئی۔ نیا پاکستان سرٹیفکیٹ کے منافع پرٹیکس ریٹ میں کمی کی بھی تجویز دی گئی ۔
حکومت نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے منافع پرٹیکس چھوٹ دینے کا فیصلہ کرلیا، اِنکم ٹیکس آرڈنینس میں ترمیم کا ڈرافٹ تیار کرلیا گیا۔ ایف بی آر کے مطابق روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں سرمایہ کاری مختلف ٹیکس چھوٹ اور مرعات دی جائیں گی۔اکاؤنٹ رکھنے والے افراد 10 سے 15 فیصد تک ٹیکس چھوٹ کا فائدہ حاصل کرسکیں گے۔
ایف بی آر کے مطابق روشن ڈجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے پراپرٹی کی خرید وفروخت پر ایک فیصد فائل ٹیکس عائد کرنے کی تجویز ہے۔ٹیکس ترمیم میں نیا پاکستان سرٹیفکیٹ کے منافع پرٹیکس ریٹ 20 سے کم کرکے 10 فیصد کرنے کی تجویز کی گئی ہے۔
ترمیم کے تحت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ریٹرن داخل کرنے کی چھوٹ دینے کی تجویز دی گئی ہے ، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اور نیا ہاکستان سرٹیفکیٹ رکھنے والے اوورسیز پاکستانیوں کو ایکٹوٹیکس لسٹ میں شامل کیا جائے گا۔
روشن ڈجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے منافع پر بھی رعایت دی جائے گی۔ شئیرز کی فروخت پر ہونے والے منافع پر کپیٹل گین ٹیکس ریٹ 15 فیصد سے کم کرکے 10 فیصد کرنے کی تجویز ہے، ٹیکس مراعات کے ڈرافٹ کی صدارتی آرڈنینس کے ذریعے منظوری دی جائے گی۔