کسٹمزانٹیلی جینس کی اچھرہ میں بڑی کارروائی

کسٹمزانٹیلی جینس کی اچھرہ میں بڑی کارروائی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رضا) اچھرہ میں سٹارکولیکشن کے گودام پرچھاپہ مارکرکروڑوں مالیت کا غیر کسٹم شدہ مال اپنے قبضے میں لےلیا.

تفصیلات کے مطابق کسٹمز انٹیلی جینس نے سٹار کولیکشن کے گودام سے کروڑوں روپے مالیت کا سمگل شدہ کرٹن اور صوفہ کلاتھ برآمد کرلیا، کسٹمز انٹیلی جنس ٹیم نے سیٹھ مزمل اور خالد بٹلہ کے گودام سے سمگل شدہ کپڑے کی بھاری مقدار برآمد کی، کسٹمز انٹیلی جینس کی ٹیم نے ڈپٹی ڈائریکٹرعثمان طارق کی سربراہی میں کارروائی کی۔

ٹیم میں سپرنٹنڈنٹ سیف اللہ ہنجرا,انٹیلی جینس آفیسر حامد بابر،آغا سلطان حیدر، سہیل،حاجی افتخار ،فدا حسین،احتشام،نوید مقصود،محمد اکرم،ظفر اقبال، ٹپو سلطان شامل تھے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer