ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب پولیس کا کھٹارہ گاڑیوں سے جان چھڑانے کا فیصلہ

پنجاب پولیس کا کھٹارہ گاڑیوں سے جان چھڑانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (علی ساہی) پنجاب پولیس نے کھٹارہ گاڑیوں سے جان چھڑانے کا فیصلہ کر لیا۔ آئی جی پنجاب نے حکومت سے آپریشنز و انویسٹی گیشن پولیس کے لئے ایک ارب 5کروڑمانگ لئے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس گاڑیوں کی خریداری کو 25 سال سے زائد ہوچکے ہیں۔ جسکی وجہ سے یہ گاڑیاں اکثر خراب رہتی ہیں۔آئی جی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈعارف نوازخان کی جانب سے پنجاب حکومت کو ایک ارب پانچ کروڑروپے کےاضافی فنڈزکی فراہمی کے لیے مراسلہ بھجوادیا گیا۔ان فنڈز سے 350 سنگل کیبن ڈالے اور واٹر بروزر سمیت دیگر گاڑیاں خریدی جائیں گی۔ سنگل کیبن ڈالے آپریشنز اورانویسٹی گیشن پولیس کے لیے خریدے جائیں گے۔ ان گاڑیوں کی خریداری کے لیے پچھلے سال بھی فنڈز مانگے گئے تھے۔