ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور پولیس کا شہرمیں جرائم کی شرح میں کمی کا دعویٰ

لاہور پولیس کا شہرمیں جرائم کی شرح میں کمی کا دعویٰ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : لاہور پولیس کی جانب سے شہرمیں جرائم کی شرح میں کمی کا دعویٰ کیا گیا ہے ۔

 پولیس ریکارڈ میں دعویٰ کیا گیا ہےکہ 2024 اور 2025 کے 11 ماہ کے تقابلی جائزے کے مطابق گھناؤنے جرائم میں مجموعی طور پر 52 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ریکارڈ میں بتایا گیا ہے کہ پولیس ریسکیو ون فائیو پر کالز میں 73 فیصد کمی آئی، جبکہ ڈکیتیوں میں 49 اور راہزنی کی وارداتوں میں 73 فیصد کمی ہوئی۔ اسکے علاوہ چوری کی وارداتوں میں بھی 30 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا کہناہے کہ جرائم میں کمی حکومتی سرپرستی، جدید ٹیکنالوجی کا نفاذ اور فورس کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔