بلدیاتی الیکشن، 3 اضلاع میں ووٹنگ جاری

 بلدیاتی الیکشن، 3 اضلاع میں ووٹنگ جاری
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:بلوچستان کے 3 اضلاع میں بلدیاتی الیکشن کے سلسلے میں آج ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔

لسبیلہ، حب اور پشین میں صبح 8 بجے شروع ہونے والی پولنگ شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

سخت سردی، حرمزئی میں پولنگ شروع نہ ہو سکی
الیکشن کمیشن کے مطابق ضلع پشین کی تحصیل حرمزئی میں سخت سردی کے باعث پولنگ شروع نہ ہو سکی۔

یہاں بیشتر پولنگ اسٹیشنز پر سخت سردی کی وجہ سے عملہ پہنچا، نہ ہی ووٹر گھروں سے نکلے۔

اوتھل میں عملے کو ووٹرز کا انتظار
ضلع لسبیلہ میں میونسپل کارپوریشن اوتھل وارڈ 8 اور 12 ہندو محلے میں پولنگ کے عملے کو ووٹرز کا انتظار ہے۔

بلوچستان کے 3 اضلاع میں بلدیاتی الیکشن کے سلسلے میں آج ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔

لسبیلہ، حب اور پشین میں صبح 8 بجے شروع ہونے والی پولنگ شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

سخت سردی، حرمزئی میں پولنگ شروع نہ ہو سکی
الیکشن کمیشن کے مطابق ضلع پشین کی تحصیل حرمزئی میں سخت سردی کے باعث پولنگ شروع نہ ہو سکی۔

یہاں بیشتر پولنگ اسٹیشنز پر سخت سردی کی وجہ سے عملہ پہنچا، نہ ہی ووٹر گھروں سے نکلے۔

اوتھل میں عملے کو ووٹرز کا انتظار
ضلع لسبیلہ میں میونسپل کارپوریشن اوتھل وارڈ 8 اور 12 ہندو محلے میں پولنگ کے عملے کو ووٹرز کا انتظار ہے۔

تینوں اضلاع کی انتخابی صورتِ حال
ضلع حب کے 138 وارڈز میں سے 32 میں امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں، جبکہ 2 وارڈز پر امیدواروں کی وفات کے باعث انتخابات ملتوی ہو گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ضلع حب میں ووٹرز کی تعداد 1 لاکھ 35 ہزار 620 ہے، جہاں 124 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔

ضلع لسبیلہ کے 146 وارڈز میں سے 27 پر امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں، جبکہ 475 امیدواروں کے درمیان آج مقابلہ ہو رہا ہے۔

ضلع لسبیلہ میں 119 وارڈز پر بلدیاتی انتخابات ہو رہے ہیں جہاں ووٹرز کی تعداد 1 لاکھ 36 ہزار 703 ہے، جبکہ 130 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔

ضلع پشین کی تحصیل حرم زئی کی میونسپل کمیٹی کے 12 وارڈز میں 13 پولنگ اسٹیشنز قائم ہیں،جہاں ووٹرز کی تعداد 10 ہزار 2 سو 49 ہے۔

Ansa Awais

Content Writer