(فہد علی)کاہنہ کے علاقے میں 32 سالہ خاتون نے گھریلو ناچاکی پر زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی، پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے کارروائی شروع کردی۔
پولیس کے مطابق کاہنہ کی رہائشی چار بچوں کی ماہ 32 سالہ سلمہ بی بی نے گھریلو لڑائی جھگڑے پر زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کر کے لاش مردہ خانے منتقل کردی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مختلف پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہیں، موت کی وجوہات کا تعین پوسٹمارٹم رپورٹ میں کیا جائے گا۔