ویب ڈیسک : سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہونے والے ایک میوزک کنسرٹ میں بالی وڈ اسٹار سلمان خان اور شلپا شیٹی نے پرفارم کیا، شومیں 80 ہزار سے زائد افراد شریک تھے ۔
وصلنا من الحماس .. اللي يتعدَّى وصفه ????
— موسم الرياض | Riyadh Season (@RiyadhSeason) December 10, 2021
مع النجم البوليوودي سلمان خان ونجوم DA-BANGG .. اللي صنعوا ليلة فنيَّة عظيمة لكل جمهور #بوليفارد_بلس ????????#موسم_الرياض pic.twitter.com/32KKv5Qyuy
ریاض سیزن میں بالی وڈ سٹار سلمان خان سمیت کئی اداکاروں نے سٹیج پر پہلی بار شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ہے۔ سلمان خان اور شلپا شیٹی کے علاوہ دیگر بالی وڈ سٹارز نے مشہور گانوں پر ڈانس کیا۔ریاض سیزن کے ٹوئٹر ہینڈل پر بالی وڈ سٹارز کی پرفارمنس کی تصاویر شیئر کر کے لکھا گیا کہ ’بلیوارڈ پلس بالی وڈ سٹارز سے جگمگا رہا ہے۔
شو میں شلپا شیٹی، جیکولین فرنینڈز، سائی منجریکر، پربھو دیوا، سہیل خان، سنیل گروور، کمال خان اور آیوش شرما کی پرفارمنس شامل تھی۔
بالی وڈ اسٹار سلمان خان کا کہنا تھا کہ چند مہینوں میں ایک بار پھر زبردست تبدیلی دیکھ رہا ہوں۔ آپ کے چہروں پر مسکراہٹیں دیکھ رہا ہوں اور آپ کے چہرے پر مسکراہٹ سے بہتر کیا ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم کچھ فلموں کی شوٹنگ یہاں کرنے کی کوشش کریں گے، کیونکہ یہاں بہت سے خوبصورت مقامات ہیں۔
#BoulevardPlus is shining with Bollywood stars ????????????????
— موسم الرياض | Riyadh Season (@RiyadhSeason) December 10, 2021
We witness a special moment as The Bollywood star Salman Khan & the stars of DA-BANGG The Tour take on the stage to impress us with outstanding choreographies to their exceptional songs ????????
#RiyadhSeason pic.twitter.com/xoXa4nQU6W