ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر میں جشنِ آزادی کی تیاریاں عروج پر، سبز ہلالی پرچموں سے سجے اسٹالز پر خریداروں کا رش

شہر میں جشنِ آزادی کی تیاریاں عروج پر، سبز ہلالی پرچموں سے سجے اسٹالز پر خریداروں کا رش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن علی: یومِ آزادی کی آمد کے ساتھ ہی شہر بھر میں جشن کا رنگ نمایاں ہونے لگا ہے۔

مختلف شاہراہوں، بازاروں اور تجارتی مراکز میں 14 اگست کی مناسبت سے سٹالز سج گئے ہیں، جہاں قومی پرچم، بیجز، جھنڈیاں اور جشنِ آزادی کا دیگر سامان فروخت کے لیے دستیاب ہے۔

شہر میں بچوں اور بڑوں کی بڑی تعداد جشنِ آزادی کا سامان خریدنے کے لیے سٹالز کا رخ کر رہی ہے۔ شہری گھروں، دکانوں، دفاتر اور گاڑیوں کو سبز ہلالی پرچموں اور قومی سجاوٹ سے آراستہ کرنے کے لیے بھرپور خریداری میں مصروف ہیں۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ یومِ آزادی قریب آنے کے ساتھ خریداروں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جبکہ شہریوں میں وطن سے محبت اور قومی جوش و جذبہ پہلے سے کہیں زیادہ نمایاں دکھائی دے رہا ہے۔