ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شاہد آفریدی کا عمران خان کو اچھی ٹیم بنانے کا مشورہ، ویڈیو منظر عام پر آ گئی

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے عمران خان کو بڑا مشورہ دے دیا، ویڈیو بھی منظر عام پر آ گئی۔

 پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈری آل راؤنڈر بوم بوم آفریدی نے چیئرمین پی ٹی آئی کو اچھی ٹیم کا بنانے کا مشورہ دے دیا۔ منظر عام پر آنے والی ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ میں 2021 تک پی ٹی آئی کا ہی حصہ تھا، لیڈر کام نہیں کرتے، ٹیم کام کرتی ہے اور ٹیم کو لیڈر نے بنانا ہوتا ہے، ٹیم ہی لیڈر کے ویژن کو لے کر چلتی ہے اس کو پورا کرتی ہے.

 بوم بوم آفریدی نے مزید کہا کہ اب ٹیم پر توجہ دیجئے گا، ٹیم اچھی بنائیے گا، تا کہ ٹیم کام بھی کرے۔