جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر ، خریداروں کا رش

جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر ، خریداروں کا رش
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رومیل الیاس : جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں،  سڑکوں اور بازاروں میں قومی پرچم اور دیگر اشیا کے سٹالز سج گئےجبکہ والدین بچوں کے ہمراہ خریداری میں مصروف ہیں۔
 یوم آزادی کا جشن شایان شان طریقے سے منانے کے لئے شہریوں کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہیں۔بچہ پارٹی والدین کے ہمراہ آزادی کا جشن منانے کے لئے من پسند اشیاء کی خریداری میں مصروف ہیں ۔جبکہ قومی پرچم سے مشابہ لباس کی خریداری کے رحجان میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔والدین کا کہنا ہے مہنگائی کے باعث قومی پرچم سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں میں 100 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔