ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

افغانستان کی موجودہ صورتحال پر راشد خان کا عالمی رہنماؤں کے نام پیغام

افغانستان کی موجودہ صورتحال پر راشد خان کا عالمی رہنماؤں کے نام پیغام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک:    افغانستان کے کرکٹر راشد خان نے عالمی رہنماؤں  سے مطالبہ کرتے  ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں قتل وغارت اور تباہی بند کی جائے۔

تفصیلات کے مطابق  عالمی شہرت یافتہ افغان کرکٹر راشد خان  نے اپنی  ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ ’میرےعزیز عالمی رہنماؤں، میرے وطن میں افراتفری پھیلی ہوئی ہے، بچوں اورخواتین سمیت ہزاروں معصوم لوگ ہر روز شہید کیے جارہے ہیں،ہمارے گھر اور جائیدادیں تباہ ہورہی ہیں، ہزاروں خاندان بے گھر ہوگئے ہیں۔‘ راشد خان نے عالمی رہنماؤں سے مطالبہ کیا کہ ’ہمیں افراتفری کی حالت میں نہ چھوڑیں،ہم امن چاہتے ہیں۔‘ 

واضح رہے  کہ  افغانستان میں امریکی  انخلا کے اعلان کے بعد  سے ملک میں خانہ جنگی کی صورت حال ہے ۔طالبان اور سکیورٹی فورسز کے درمیان مختلف علاقوں  میں جنگ جاری ہے جبکہ طالبان نے ملک کے بیشتر اضلاع پر قبضے کا دعویٰ کیا ہے۔