زین مدنی : پاکستانی پاپ اور فوک گلوکارہ حمیرا ارشد اپنے منفرد انداز اور سریلی آواز کی وجہ سے مشہور ہیں۔ ان کا نیا گانا خیر تے ہے ریلیز کردیا گیا ہے ۔
گانے کی شاعری ناز خیالوی نے لکھی ہے جبکہ موسیقی شجر شوکت نے ترتیب دی ہے ۔ گانے کو فاروق سٹوڈیو میں ریکارڈ کیا گیا ہے ۔گانے کی ویڈیو کامران بیراج اور فردین علی نے ڈائریکٹ کی ہے ۔گانے کی ویڈیو کوایک دن میں مکمل کیا گیا ہے گانے کی کمپوزیشن بھی خود حمیرا ارشد نے تیار کی ہے ۔
حمیرا ارشد کے چند مشہور گانوں اور میوزک ویڈیوز میں "کلیاں روئیں گا"، اور "چٹا ککڑ بنیرے تے" شامل ہیں۔ انہوں نے اپنے کیریئر میں کئی نئے پنجابی اور اردو نغمات ریکارڈ کیے۔ حمیرا ارشد نے اپنے 6 سالہ طویل وقفے کے بعد 'کلیاں روئیں گا' جیسے جذباتی گانوں سے واپسی کی تھی۔
گلوکارہ حمیرا ارشد کا نیا گانا "خیر تے ہے" ریلیز کردیا گیا
— Mian Iftikkhar Ramey (@Dunyanews_Lhr) April 11, 2026
گانے کی شاعری ناز خیالوی نے لکھی ہے جبکہ موسیقی شجر شوکت نے ترتیب دی ہے ۔ گانے کو فاروق سٹوڈیو میں ریکارڈ کیا گیا ہے ۔کامران بیراج اور فردین علی نے ڈائریکٹ کیا گانے کی کمپوزیشن بھی خود حمیرا ارشد نے تیار کی ہے ۔ pic.twitter.com/HAgLNQGGSp